یوکرین کے شہر دنیپرو میں عمارت پر روس کے میزائل حملے میں بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گورنر دنیپرو کا کہنا ہے کہ روسی میزائل حملے کا نشانہ بننے والی عمارت کے ملبے تلے اب بھی 40 کے قریب افراد دبے ہوئے ہیں، روسی حملے کے بعد دنیپرو میں سرچ اور امدادی آپریشن 40 گھنٹوں سے جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیپرو میں عمارت پر ہونے والے میزائل حملے میں 2 بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/russia-ka-rocket-hamly-ma-600-sy-ziada-ukraine/
اس حوالے سے جرمنی کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں ہونے والے جنگی جرائم کے ذمہ دار روسی رہنما اور فورسز ہیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دنیپرو میں ہفتےکو روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔