امریکا کا کہنا ہے کہ روس یوکرین سے لڑائی میں فتح حاصل نہیں کرسکتا اور اسے ایک لمبی جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی افواج کے سربراہ جنرل مارک ملے نے کہا ہے کہ روس یوکرین سے لڑائی میں اپنی فوج کو فاتح نہیں دیکھ سکتا البتہ یہ نہیں لگتا کہ دارالحکومت کیف میں ابھی یوکرینی فوج روسی فوجیوں کو پیچھے دھکیل سکے۔
جنرل مارک ملے نے کہا کہ یوکرین میں لاکھوں روسی فوجی موجود ہیں جو کیف کے ہاتھ سے نکلنے والے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنا ایک مقصد بنالیں گے جو جلد ہی متوقع ہے۔
آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ لڑائی ابھی چلے گی جو مزید خونریز اور سخت ہوگی، دونوں طرف سے مذاکرات، کوئی مصالحت یا کوئی فوجی نتیجہ نکلے گا۔