Premium Content

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

سابق اسرائیلی سفیر کا کارگل جنگ میں بھارت کو ہتھیار فراہم کرنے کا انکشاف

Print Friendly, PDF & Email

اسرائیل کے بھارت میں تعینات سابق سفیر کارمون نے انکشاف کیا ہے کہ کارگل جنگ میں اسرائیل نے بھارت کو ہتھیار فراہم کے تھے۔

اسرائیل کے سابق سفیر کارمون نے اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کارگل جنگ کی حمایت کے بدلے بھارت اسرائیل کو غزہ جنگ میں ہتھیار فراہم کر سکتا ہے۔

انہوں نےانکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کارگل جنگ میں اسرائیل ان ممالک میں سے ایک ہے جس نے بھارت کو ہتھیار فراہم کیے تھے۔

اس سے پہلے بھی اسرائیلی اور بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج بھارتی ساختہ ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

انڈین ٹریڈ یونین نے اسرائیل کو اسلحہ لے جانے والے تمام بحری جہازوں کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق اسرائیلی سفیر کارمون 2014 سے 2018 تک بھارت میں اسرائیل کے سفیر رہ چکے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos