اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرنے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے سیاسی گروپ کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما نے اس حوالے سے ضروری دستاویزات الیکشن کمیشن کو جمع کرادی ہیں۔
صحافیوں کے ایک گروپ سے غیر رسمی بات چیت کے دوران سابق وزیراعظم نے کہا کہ نئے سیاسی گروپ کی رجسٹریشن کے لیے تمام ضروری دستاویزات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دی گئی ہیں۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نئی سیاسی جماعت آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔
سیاسی جماعتیں الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.