بھارت میں نچلی ذات کی صدر کے ساتھ مندر میں ناروا سلوک ، تصویر وائرل

[post-views]
[post-views]

بھارت میں نچلی ذات کے ہندوؤں کے ساتھ ناروا سلوک ، نچلی ذات قرار دیے جانے والے افراد پر مشتمل قبیلے سے تعلق رکھنے والی بھارتی صدر دروپدی مرمو بھی امتیازی سلوک سے نہ بچ سکیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جگن ناتھ مندر میں بھارتی صدر کو مورتیوں کے قریب نہ جانے دیا گیا۔

بھارتی صدر کی شری جگن ناتھ مندر میں مورتیوں سے دور کھڑے ہونے کی تصویر وائرل  ہوگئی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

پوجا کے دوران بنائی گئی ان کی تصویر  بھارتی صدر کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کی گئی۔ بھارتی صدر  مرمو  اپنی 65 ویں سالگرہ اور جگن ناتھ رتھ یاترا  2023 کے موقع پر جگن ناتھ مندر گئی تھیں۔

جدید ادب میں، نچلی ذات والوں کو بعض اوقات دلت کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے “ٹوٹا ہوا” یا “منتشر”۔

شیڈولڈ ذاتیں اور شیڈولڈ قبائل سرکاری طور پر لوگوں کے نامزد کردہ گروہ ہیں اور  ہندوستان میں سب سے زیادہ پسماندہ سماجی و اقتصادی گروہوں میں شامل ہیں۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

بھارتی صدر مرمو  کا یوم پیدائش 20 جون 1958 ہے ، وہ ایک ہندوستانی سیاست دان اور سابق استاد ہیں جو 2022 سے ہندوستان کے 15ویں اور  موجودہ صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔  وہ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والی بھارت کی پہلی صدر ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos