Premium Content

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی اور ناقص صفائی کی  رپورٹ کا نوٹس

Print Friendly, PDF & Email

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی، صفائی کی ناقص صورتحال کی رپورٹ کا نوٹس: دنیا بھر کی مساجد میں مناسب اسلامی لباس اور سر ڈھانپ کر خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے، صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا کہ فیصل مسجد مذہبی اور سیاحتی اہمیت کی حامل ہے لیکن مرکزی ہال میں نہ تو خواتین کیلئے نماز کی علیحدہ جگہ ہے نہ ہی اس میں داخلے کی اجازت ہے۔ ضعیف اور بیمار خواتین کو لفٹ نہ ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/sadr-e-mumlekat-arif-alvi-ki-zar-e-sadarat-awain-e-sadar/

اُنہو ں نے مزید کہا کہ ان پابندیوں کا سامنا کرتے ہوئے خواتین اپنی نماز کیسے ادا کر پائیں گی؟ ، رپورٹ میں مسجد میں خواتین کے نماز پڑھنے پر پابندی، صفائی اور دیکھ بھال کی ناقص صورتحال اور مسجد کے احاطے میں بھکاریوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میری رائے میں خواتین کو مرکزی ہال میں مخصوص جگہ پر نماز ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، خواتین کو اس عظیم مسجد کی تعمیراتی خوبصورتی کوسراہنے کیلئے مرکزی ہال میں جانے کی بھی اجازت ہونی چاہیے، میری یہ رائے حرمین شریفین سمیت پوری دنیا کے مشاہدے پر مبنی ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/sadr-e-mumlekat-ki-qabil-main-pakistani-head-of-mission/

سی ڈی اےنے ایوان صدر کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات شروع کیے ہیں۔ دعوۃ اکیڈمی کی پالیسی کے تحت صرف ایک گیلری خواتین کےلیے مختص ہے، مرکزی ہال میں خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں۔ صدرمملکت نے خواہش ظاہرکی ہے کہ فیصل مسجد کے منتظم ان مسائل پرمزید وضاحت کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos