Premium Content

صدریواے ای نے شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی

Print Friendly, PDF & Email

متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات رحیم یار خان میں ہوئی جہاں یو اے ای کے صدر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر پنجاب کے شہر رحیم یار خان پہنچے تھے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی رحیم یار خان میں انتہائی پرتپاک اور برادرانہ ماحول میں ملاقات ہوئی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/kya-saudi-arab-jaisy-mumalek-imf-ki-waja-sy/

ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای کے صدر وزیراعظم کا ہاتھ تھام کر اپنے جہاز میں لے گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کرائی جبکہ شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کے بچوں سے عربی اور انگریزی میں گفتگو کی۔

ذرئع کے مطابق صدر یو اے ای نے رحیم یار خان آنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں صدر یو اے ای نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ یواے ای کے صدر نے شہباز شریف کو کہا کہ آپ تیاری کریں، یو اے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos