صدر مملکت کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل پر دستخط سے انکار کے بعد پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔
پاکستان تحریک انصاف نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مؤقف کی بھر پورتائید کی اور اُن کی حمایت کا اعلان کیا۔
پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق اہم ترین قانونی مسودہ جات کی توثیق کے عمل پر صدرمملکت کا مؤقف سنجیدہ اقدامات کا متقاضی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے پی ٹی آئی صدر مملکت کے ساتھ کھڑی ہے۔ وہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اس معاملے کی حقیقت اور ذمہ داروں کے تعین اور محاسبے کی درخواست کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صدرمملکت وفاق کی علامت، پارلیمان کا حصہ اور افواج پاکستان کے سپریم کمانڈرہیں، ان کے فیصلوں پر عملدرآمد روکنا غیرآئینی اور ناقابل قبول ہے، معاملے کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ صدر مملکت کی ٹویٹ کے بعد پوری قوم میں بےچینی کی کیفیت نے جنم لیا ہے۔









