ساہیوال: شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے چالیس دکانیں جل گئیں۔
اطلاعات کے مطابق آگ ایک دکان میں لگی اور اس نے فوری طور پر آس پاس کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
آتشزدگی کا واقعہ کمیر کے علاقے دربار محمد پناہ کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ آگ کی شدت کو دیکھ کر انہوں نے گاڑیوں کے ساتھ مزید فائر فائٹرز کو طلب کیا۔
امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ عرس کی تقریبات ایک روز قبل اپنے اختتام کو پہنچی تھیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر عرس کی تقریبات کے دوران آگ بھڑک اٹھتی تو املاک کے نقصان کے ساتھ عقیدت مندوں کی جانیں بھی جا سکتی تھیں۔
دکانداروں نے متعلقہ حکام سے آگ لگنے سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے اور ان کی مالی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.













