کالا باغ ڈیم اور صدارتی نظام پی ٹی آئی پالیسی نہیں: سلمان اکرم راجہ

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ لاہور میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بانی کا پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی ذاتی جیب سے مدد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان پارٹی پالیسی نہیں بلکہ ذاتی رائے ہو سکتا ہے، کیونکہ اس منصوبے پر سندھ اور خیبر پختونخوا کے بعض حلقوں کو شدید تحفظات ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ جب تک سیاسی اتفاقِ رائے پیدا نہ ہو، کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ دو صوبوں کے درمیان تنازع وفاق کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صدارتی نظام پی ٹی آئی کی پالیسی نہیں ہے۔ موجودہ پارلیمان “فارم 47 کی پارلیمان” ہے، اور اس کے پاس یہ اختیار نہیں کہ آئینی ترمیم کر کے صدارتی نظام نافذ کرے۔

اپنے مقدمات کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ سب جھوٹے کیسز ہیں، ہر بار تاریخ دی جاتی ہے لیکن انہی مقدمات میں سزا بھی سنائی جاتی ہے۔ ان کے مطابق عدالتوں سے زیادہ امید نہیں لیکن بعض اوقات عدالت مجبور ہو کر ریلیف دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب شہادت اور گواہی نہ ہو پھر بھی سزا دی جائے تو انصاف کی توقع کم ہی رہ جاتی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے آخر میں کہا کہ ہمیں جو ریلیف ملتا ہے وہ تب ملتا ہے جب عدالت بالکل بےبس ہو جاتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos