Premium Content

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی بھی راہداری ضمانت منظور

Print Friendly, PDF & Email

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔

سلمان اکرم راجہ کی راہداری ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی آئیڈیا نہیں کہ کیا ایف آئی آر درج ہے، آج کل ایف آئی آرز کا موسم ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سوال کیا کہ آپ رکن قومی اسمبلی بھی ہیں؟ 

جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق تو رکن قومی اسمبلی ہوں۔

جس کے بعد عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos