ثانیہ مرزا ٹینس کو گڈ بائے کہتے ہوئے جذباتی ہو گئیں

شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ٹینس کو گڈ بائے کہتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔

ثانیہ مرزا اپنے ساتھی روہن بوپنا کے ہمراہ آسٹریلین اوپن ڈبلز فائنل ہار گئی ہیں، بھارتی جوڑی کو فائنل میں برازیلین جوڑی سے 6-7 اور 2-6 سے شکست ہوئی۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران  ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور انہیں اس موقع پر روتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

دوران گفتگو  ثانیہ مرزا  نے رک کر  آنکھوں سے آنسو صاف کیے اور کہا کہ  میرا پروفیشنل کیرئیر میل برن سے شروع ہوا،کیرئیر ختم کرنے کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ میں آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائرہو جاؤں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos