سرحد پار سے حملہ کرنے والے 70 سے زائد حملہ آورہلاک،روسی دعوی

[post-views]
[post-views]

ماسکو: روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی سرحد سے روس میں داخل ہونے والے 70 سے زائد حملہ آور فوجی کارروائی میں مارے جاچکے ہیں۔

عالمی میڈیا نے روسی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین سے مسلح افراد روسی سرحد کے قریب بیل گوروڈ خطے میں داخل ہوئے اور تقریباً 24 گھنٹے تک روسی افواج سے لڑے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

روسی حکام نے بتایا کہ منگل کے روز جیٹ طیارے اور توپ خانے تعینات کیے گئے تاکہ ان مسلح گروہوں کو تباہ کیا جا سکے جو روس کے سرحدی علاقے میں داخل ہوئے۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ لڑائی کے دوران روسی سرحد پر موجود 9 دیہاتوں کو خالی کرالیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 70 سے زائد عسکریت پسند ہلاک، 4 بکتر بند گاڑیاں اور 5 پک اَپ تباہ ہوئے جس کے بعد دشمن پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos