سعودی عرب میں ہونے والے ’’العلا اونٹ ریس” میں کھیلوں کی دنیا کی سب سے بڑی انعامی رقم دی جائے گی۔
سعودی میڈیا کے مطابق یہ اونٹ ریس ٹورنامنٹ معروف سیاحتی مقام العلا میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں دنیا بھر سے حصہ لینے والے 40 بہترین اونٹوں کے مالکان پر انعامات کی بارش کی جائے گی جس کی مجموعی مالیت 80 ملین سعوی ریال بنتی ہے۔
یہ خطیر رقم ڈالرز میں دو کروڑ سے زائد جب کہ پاکستانی روپوں میں 5 ارب 95 کروڑ بنتی ہے۔ دنیا بھر میں اب تک دوڑ کے کھیل میں اتنی بڑی انعامی رقم تقسیم نہیں کی گئی۔
العلا میں کھیلوں کے شعبے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زیاد السحیبانی نے بتایا کہ العلا کئی تہذیبوں کا گہوارہ ہے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت کھیلوں کی مسلسل حمایت کی وجہ سے اتنی بڑی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔