سعودی عرب نے بھارتی اداکار امیتابھ بچن کو لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا۔
ریاض میں منعقدہ جوائے ایوارڈز کی تقریب میں بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔
اسی سالہ امیتابھ بچن کو ان کے 60 سالہ کامیاب فلمی کیریئر اور بالی وڈ فلم انڈسٹری کے عالمی سفیر ہونے پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے حاضرین سے خطاب میں امیتابھ بچن نے کہا کہ انہیں سعودی عرب آکر کافی خوشی محسوس ہورہی ہے اور وہ آئندہ بھی یہاں آتے رہیں گے۔
اس کے علاوہ ہالی وڈ اداکار میل گب سن کو بھی لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔









