سعودی ٹیم النصر ایران پہنچ گئی، رونالڈو کا تہران میں  پرتپاک استقبال کیا گیا

[post-views]
[post-views]

النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کا پیر کو ایران میں پرتپاک استقبال کیا گیا، 2016 کے بعد سے سعودی ٹیم پہلی دفعہ ایران پہنچی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد سعودی عرب کی ٹیم کی ایران آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، لوگوں کا ہجوم سڑکوں پر استقبال کے لیے نکل آیا ،ہجوم نے استقبالیہ بینرز اور رونالڈو کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے اعلان کیا کہ دونوں مقامی فیڈریشنوں کے معاہدے کے بعد سعودی اور ایرانی ٹیموں کے درمیان میچز ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ہوں گے۔

مداحوں نے رونالڈو کے نام کے نعرے لگائے، بچوں اور خواتین نے پرتگال کے کپتان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos