سکیورٹی خدشات کے باوجود پاکستان بھارت میں کھیلے گا

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس سال ہونے والے 50 اوور کے ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم دفتر خارجہ نے سکیورٹی پر ”گہری تشویش“ کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے بارے میں گہری تشویش ہے۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ان خدشات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی حکام تک پہنچا رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران مکمل سکیورٹی فراہم  کی جائے گی اورٹیم کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Don’t forget to Subscribe our Channel & Press Bell Icon.

کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں منعقد ہو رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کا 15 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے آبائی شہر احمد آباد میں ایک ہائی وولٹیج میچ میں آمنا سامنا ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس سے قبل 130,000 گنجائش والے احمد آباد اسٹیڈیم میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

بھارت کی جانب سے 31 اگست سے 17 ستمبر تک  پاکستان میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کے بعد بورڈ نے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔

بھارت کے انکار کے بعد، ایشیا کپ کو ہائبرڈ ماڈل پر دوبارہ شیڈول کیا گیا جس میں صرف چار میچ پاکستان میں اور بقیہ نو سری لنکا میں ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos