سکیورٹی خدشات، سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا

[post-views]
[post-views]

ریاض: سعودی عرب نے سکیورٹی خدشات کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں سفارت خانہ بند کردیا۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سعودی سفارت خانے کو داعش کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشے پربند کیا گیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/kabal-main-wazarat-e-kharja-ki-amarat-k-qareeb/

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانے کے سفارت کاروں اور ملازمین کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کا  سعودی وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ داعش کار بم کے ذریعے سعودی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos