ٹی ایل پی مارچ کے خدشے پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ

[post-views]
[post-views]

ٹی ایل پی کے ممکنہ مارچ کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مختلف داخلی راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں، جبکہ جڑواں شہروں میں تحریک لبیک پاکستان کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ٹی ایل پی نے “فیض آباد تا امریکن ایمبیسی یا اقصیٰ ملین مارچ” کی کال دے رکھی ہے، جس کے بعد راولپنڈی انتظامیہ اور پولیس نے جامع حکمتِ عملی تیار کرلی ہے۔ اس سلسلے میں سرکردہ رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، اور اب تک 117 کارکنوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اہم شاہراہوں اور چوراہوں کی ممکنہ بندش پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس کو راستوں کی بندش کے لیے مزید کنٹینرز تیار رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کنٹینرز اور ٹرالرز تحویل میں لینا شروع کر دیے ہیں، جنہیں شاہراہوں کے کنارے کھڑا کیا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں مری روڈ سمیت دیگر مقامات پر استعمال کیا جا سکے۔ اسلام آباد میں فیض آباد جنکشن کے اطراف بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں تاکہ مارچ کی صورت میں سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos