لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر 9 مئی 2023 کو آتشزدگی کے الزام میں تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی۔
آج لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شادمان آتشزدگی کیس کی سماعت ہوئی، جہاں جج خالد ارشد نے پی ٹی آئی کے قریشی پر باضابطہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
عدالت نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل راولپنڈی سےکوٹ لکھپت جیل لاہور لایا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے انہیں طلب کیا تھا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.