راولپنڈی: پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد بدھ کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا۔
ان کی بیٹی مہربانو قریشی، جو اپنے والد کے استقبال کے لیے جیل سے باہر تھیں، نے ان کے حوالے سے کہا کہ انھیں معلوم ہے کہ انھیں دوبارہ گرفتار کیا جائے گا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پولیس اہلکاروں نے والد کو گرفتار کرتے وقت برا سلوک کیا۔
انہوں نے کہا کہ اُن کے والد نے انہیں بتایا کہ لوگ ان کی اور پی ٹی آئی کے بانی کی آواز سن کر اور ان کے چہرے دیکھ کر متاثر ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان میں اس وقت ناانصافی ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے سی پی او کی درخواست پر ایم پی او 3 کے تحت ان کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے تھے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.