Premium Content

شہباز نے عمران خان کو کئی دفعہ مذاکرات کی آفر کی ، خواجہ آصف

Print Friendly, PDF & Email

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کی، انہوں نے جواب تک نہیں دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے بحیثیت حزب اختلاف قومی اسمبلی کئی بار سابق وزیر اعظم عمران خان کو مذاکرات کی پیش کش کی لیکن انہوں نے یا ان کے کسی رہنما نے جواب تک نہیں دیا۔

خواجہ آصف نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی رعونت کے ساتھ اپوزیشن کی طرف پُشت کیے بیٹھے رہے۔ اُن دنوں عمران خان کا اُس وقت کے آرمی چیف اور آئی ایس آئی سربراہ سے عشق جوان تھا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

لیگی رہنما نے بتایا کہ وزیراعظم بننے کے بعد بھی شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے فلور پر میثاق معیشت کی دعوت دی۔ وزیراعظم خود چل کر ان کی سیٹوں پر گئے اور قائد حزب اختلاف سمیت پی ٹی آئی کی فرنٹ سیٹوں پر بیٹھی تمام قیادت سے ہاتھ ملائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کی قیادت اور محمود خان اچکزئی سے حال احوال کیا۔ کیا کوئی مثبت جواب ملا؟ بلکہ اسٹیب کے ساتھ مذاکرات کی خواہش پر اصرار کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos