وزیراعظم: افواجِ پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق دیا جو کبھی فراموش نہ ہو

[post-views]
[post-views]

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو ایسا مؤثر جواب دیا ہے جو وہ کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔

مظفرآباد میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مئی کی جنگ کے دوران آزاد کشمیر کے عوام افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے دعاگو رہے، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہن بھائی آج بھی قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان بنے گا اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ طلبہ کو دیے جانے والے لیپ ٹاپ محض ایک مشین نہیں بلکہ مستقبل کا وژن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیپ ٹاپ ہمیشہ میرٹ پر دیے گئے ہیں، کسی سفارش کا عمل دخل نہیں رہا، اور اگر یہ اقدام رشوت ہوتا تو آج نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر نہ بن پاتے۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ محنت کے ذریعے پاکستان کو مضبوط اور عظیم بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر امریکی کانگریس کی جانب سے بھی حقائق کی توثیق ہوئی، جو پاکستان کی دفاعی اور سفارتی کامیابی کا اعتراف ہے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے دفاعی اور سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں اور عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند ہوا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ لیپ ٹاپ نوجوانوں کو دنیا سے جوڑنے کا ذریعہ ہیں، اور انہیں وزیراعظم کے اس اقدام سے مثبت طور پر فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos