Premium Content

شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، پرویز الہٰی کی بحالی سپریم کورٹ میں چیلنج کی جائے گی

Print Friendly, PDF & Email

مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو عہدے پر بحال کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/governor-ka-hukam-muatal-lahore-high-court-ny-parvaiz/

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی رہائش گاہ پر  پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں (ن) لیگ کے ممبران اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات  بھی کی جب کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں چوہدری شجاعت کی ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وکلاء نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے درخواست بھی تیار کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/wazir-e-azam-ne-pti-k-sarbarah-k-halia/

ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز الٰہی کو اعتماد کے ووٹ پر دیے گئے مکمل اختیارات الیکشن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos