روجھان کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں انتہائی مطلوب ڈاکو شاہد لنڈ ہلاک ہوگیا۔
ڈی پی او دوست محمد کے مطابق ہلاک ڈاکو کے سر کی قیمت ایک کروڑ مقرر تھی،ڈاکو پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت اغوا ،ڈکیتی اور قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
ہلاک ڈاکو شاہد لنڈ سوشل میڈیا پر پولیس کو دھمکی دیتا تھا۔