ترکیہ و آذربائیجان پاکستان کے ناقابلِ تسخیر حلیف ہیں.وزیرِ اعظم شہباز

[post-views]
[post-views]

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان پاکستان کے سچے بھائی ہیں، جو ہر مشکل وقت میں اس کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے اور جن پر مکمل اعتماد کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان-ترکیہ-آذربائیجان سہ فریقی سربراہی اجلاس میں کہی، جہاں ترک صدر اردوان اور آذربائیجان کے صدر علیف بھی موجود تھے۔ انہوں نے آذربائیجان کی حکومت کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اجلاس ہمارے گہرے تعلقات اور دوستی کا عکاس ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور روحانی رشتے ہیں، جو وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔ کاراباخ، کشمیر اور ترک قبرص جیسے مسائل پر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہماری یکجہتی کی علامت ہے۔

انہوں نے (کرد باغی گروہ) کے مسئلے کے مؤثر حل پر صدر اردوان کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اُن کی اعلیٰ سفارتی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نہ کوئی ثبوت دے سکا اور نہ ہی پاکستان کی شفاف تحقیقات کی پیشکش قبول کی۔

اختتام پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج دنیا کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، اور ہمیں امن، ہمدردی اور تعاون کا راستہ اپنانا ہوگا تاکہ ہم اپنے عوام کے لیے روشن مستقبل یقینی بنا سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos