راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی فسادات کیس میں بانی عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی فسادات کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
سابق وزیر داخلہ کو 20 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے تاہم سماعت کے دوران فریقین غیر حاضر رہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.