پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا ایکس پرکورونا مثبت ہونے کی تصدیق کی ہے۔
بیمار ہونے کے بعد، ابتدائی ٹیسٹوں سے پتہ چلا کہ میں کوویڈ 19 سے متاثر ہوں۔ میرا درجہ حرارت بہت زیادہ ہے اور میرا جسم درد کر رہا ہے۔ میں ہسپتال میں داخل ہوں اور میں آپ سب سے درخواست کروں گا کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کوویڈ اب کم مہلک ہے۔
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) September 19, 2024
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ابتدائی ٹیسٹوں سے پتہ چلا ہے کہ میں کوویڈ 19 سے متاثر ہوں۔
پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے میں کچھ دنوں کے لیے قرنطینہ میں چلا گیا ہوں۔









