پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی تک رسائی صرف ان کی بہنوں کے ذریعے ممکن ہے اور یہی وجہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آ سکے۔
ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مروت نے پارٹی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ قیادت نہ خود کچھ کرتی ہے اور نہ دوسروں کو کرنے دیتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ علی امین گنڈاپور کو دوبارہ پارٹی میں لانے کے لیے قیادت کو انہیں راضی کرنا ہوگا، کیونکہ انہیں ہٹانے کے لیے پارٹی نے الزامات تراشے تھے۔
مروت نے موجودہ وزیراعلیٰ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جو پرائمری اسکول بھی مکمل نہیں کر سکتا اور چھ ماہ کے بعد بھی اپنی کابینہ تشکیل نہیں دے سکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس وزیراعلیٰ کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہوتے، اس پر علی امین گنڈاپور کو الزام لگایا جاتا ہے، حالانکہ موجودہ وزیراعلیٰ اس معاملے میں کافی آگے ہیں۔
آخر میں شیر افضل مروت نے کہا کہ جب تک علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو پارٹی کے اہم عہدوں پر نہیں لایا جاتا، پارٹی آگے نہیں بڑھ سکتی۔









