تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری پرشیخ رشید کا ردعمل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان کو گرفتار کرنا نامناسب ہے۔

اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 20 ستمبر تک انتظار کریں، دیکھیں آسمان کیسے کیسے رنگ بدلے گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس سے تمام پی ٹی آئی ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ‏سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتاری سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی لائٹوں کو بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہوئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos