Premium Content

نیوزی لینڈ کی سکھ کمیونٹی کو خالصتان ریفرنڈم کی اجازت

It is identity crises for Sikhs in Indian Punjab. They are Punjabis, Sikhs and Indians at the same time. However, they are more Punjabis & Sikhs than Indians. #Khalistanis #KhalistanMovement #Sikh
Print Friendly, PDF & Email

نیوزی لینڈ  نے بھارت کی ایک نہ سنی اور  بھارتی احتجاج کے باوجود نیوزی لینڈ کی حکومت نے سکھ فار جسٹس کو خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی اجازت سے خالصتان کے قیام پر کل آکلینڈ میں  ریفرنڈم ہوگا۔

اس سے قبل برطانیہ کے علاوہ کینیڈا اور آسٹریلیا کے شہروں میں بھی ایسے ریفرنڈم منعقدکیے جا چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اتوارکو خالصتان کے قیام کے سوال پر ریفرنڈم ہوگا  جس کیلئے آکلینڈ کی مقامی حکومت اور  پولیس کی سکھ کمیونٹی کو ریفرنڈم کے انعقادکی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم کا انعقاد آکلینڈ کے مرکزی علاقے اوٹی اسکوائر  پر ہوگا جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

دوسری جانب مبصرین  کا ماننا ہے کہ ریفرنڈم سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

مقامی میڈیا  رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ نے نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ کےساتھ خالصتان ریفرنڈم پربات چیت بھی کی ہے، نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی  بھارت و نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ کی گفتگو کی تصدیق کی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos