چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے دیگر شہروں میں اسموگ سے پریشان شہریوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر جاری بیان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہروں میں آلودگی کی تفصیل بھی شیئر کی جس میں بڑے شہروں میں اے کیو آئی پوائنٹس کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اسموگ اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ خلا سے بھی نظر آنے لگی ہے، شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے جب کہ موٹرویز کو بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑ رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے بڑھتی اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث صوبے کے تمام اضلاع کے نجی و سرکاری اسکول 17 نومبر تک مکمل بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔