وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ کارروائیاں ریاست کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کھلی حملہ ہیں۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ معصوم شہریوں اور حفاظتی اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی بربریت اور ناقابلِ قبول عمل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی پورے ملک کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے، اور اس کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی کمزوری یا الجھن کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان پوری طاقت کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ جاری رکھے گا اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ ملک کو جلد امن کا گہوارہ بنائے۔
ساتھ ہی انہوں نے اتوار کو خیبر کے مختلف علاقوں کی کمیونٹی کے لیے ایک جرگہ بلانے کا اعلان بھی کیا تاکہ علاقے کے امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جا سکے۔








