Premium Content

Add

 اسکوئڈ گیم کا سیزن ٹورواں سال ریلیز ہوگا؟

Print Friendly, PDF & Email


معروف کورین سیریز اسکوئڈ گیمز کے مداح اب ایک بار پھر ایڈونچر سے بھرپور سیریز دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیں کیوں کہ رواں برس ہی اسکوئڈ گیم کا سیزن ٹو ریلیز ہونے جا رہا ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈرامہ سے بھرپور سیریز’اسکوئڈ گیم‘ کا سیزن ٹو نومبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

تاہم دوسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق اس سیزن میں 456 شرکا گیم میں حصہ لیں گے اور جیتنے والا شخص 45 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی رقم حاصل کر سکے گا۔

یہ دوسرا سیزن تقریباً دو برس بعد ریلیز کیا جائے گا جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے ہدایت کار ہنگ ڈنک یوک کی پہلی سیریز اسکوئڈ گیم ستمبر 2021 میں ریلیز ہوئی تھی، جس نے آتے ہی دھوم مچا دی تھی اور ہر جگہ اس ویب سیریز کے چرچے تھے۔

اس ویب سیریز کو اب تک کروڑوں صارفین نہ صرف دیکھ چکے ہیں بلکہ ان کی جانب سے اس سیریز کو بے حد پسند بھی کیا گیا۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

اسکوئڈ گیم کے سیزن-ون میں قرض میں ڈوبے لوگوں کو مجبوری کے عالم میں ایک ایسے کھیل کا حصہ دکھایا گیا تھا جس میں سینکڑوں افراد کو پیسے کا لالچ دے کر مختلف کھیل کھیلائے جاتے ہیں اور ہارنے والا زندگی کی بازی ہار جاتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1