کراچی: اسٹیٹ بینک نے 10 روپے سے 5 ہزار روپے تک تمام کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر کے آخر تک تمام کرنسی نوٹ نئے ڈیزائن کے ساتھ دوبارہ متعارف کرائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاغذی کرنسی کے بجائے پلاسٹک کرنسی بھی گردش میں لائی جائے گی۔ اس حوالے سے جلد وفاقی کابینہ کی منظوری حاصل کر لی جائے گی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
کمیٹی کے رکن محسن عزیز نے کہا کہ اس اقدام سے کرنسی نوٹوں کی اسمگلنگ کو روکنے میں مدد ملے گی۔
اسٹیٹ بینک کے سربراہ نے کہا کہ پلاسٹک کرنسی پائیدار ہوگی، ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہ اس سے اس کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔
انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ 5000 روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔