وزیراعلیٰ بلوچستان کا اعلان: امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو نہیں چھوڑیں گے

[post-views]
[post-views]

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز نے کہا ہے کہ ریاست کے پاس 145 دہشت گردوں کی لاشیں موجود ہیں، جبکہ گوادر میں دہشت گردوں نے پانچ خواتین اور تین بچوں کو قتل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو امن کی طرف لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔ دہشت گرد حملے سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پہلے سے موجود تھیں، اسی بنیاد پر ایک دن قبل ہی آپریشن شروع کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کوئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں، اس لیے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بھارت کی ایما پر ایسے واقعات کر کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست ایک لمحے کے لیے بھی سرینڈر نہیں کرے گی، دہشت گردوں کو نہ چھوڑا جائے گا اور نوشکی کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا، صرف محدود اور ہدفی آپریشن کیے جاتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos