بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش، سنجیدہ اقدام کی ضرورت، علی امین گنڈاپور

[post-views]
[post-views]

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم اکثر اپنے اصل مقصد کو بھول کر دوسرے معاملات میں الجھ جاتے ہیں، جس سے اہم بات پیچھے رہ جاتی ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آنکھوں اور صحت کے بارے میں ان کے تحفظات اب بھی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ جس شخص نے عوام کو مفت علاج کی سہولت دی، آج وہ خود اپنی صحت کے مسئلے میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے صحت کارڈ شروع کیا جس میں مختلف بیماریوں کا علاج شامل کیا گیا۔ بعد میں جب عمران خان وزیرِاعظم بنے تو یہ سہولت پورے ملک میں دی گئی۔ مگر آج انہیں اپنے ذاتی ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر ان کے لہجے سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ معذرت کرتے ہیں، لیکن ان کا غصہ جائز ہے کیونکہ ابھی تک یہ سادہ مطالبہ بھی پورا نہیں ہوا کہ عمران خان کو ان کے ذاتی ڈاکٹر تک رسائی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو اصل مقصد پر توجہ دینی چاہیے اور اس معاملے پر مضبوط آواز اٹھانی چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos