اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم، انڈیکس 66 ہزار کی سطح عبور کر گیا

کراچی: سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں روز بروز ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں 1436 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 66 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 37 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos