اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز نے فیصل آباد دھرنا کیس کی نظرثانی درخواست 28 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز نے گزشتہ 3 سال سے عدالت میں زیرسماعت کیس میں پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف اپنی آبزرویشن دی تھی جس پر جسٹس قاضی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 21 نومبر 2017 کو سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا آغاز کیا تھا۔ 22 نومبر 2018 کو جسٹس قاضی فائز اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
فیض آباد دھرناتحریک لبیک پاکستان نے دیاتھا۔ تحریک لبیک نے8 نومبر 2017 کو احتجاج کا آغاز کیا اور فیض آباد انٹر چینج پر الیکشن بل 2017 میں ہونے والی تبدیلیوں کے خلاف کیمپ لگایا تھا۔ مظاہرین نے ملک کے تشخص کے تحفظ کے لیے اس وقت کے وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کے استعفا کا مطالبہ کیاتھا۔









