Premium Content

سپریم کورٹ کاتاحیات نااہلی سے متعلق تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت تاحیات نااہلی سے متعلق تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے میر بادشاہ خان قیصرانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جنوری 2024 سے تاحیات نااہلی سے متعلق تمام مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کرے گی۔

تفصیلی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ میں مقدمات کی سماعت کو الیکشن ملتوی کرنے کا بہانہ نہیں بنایا جائے گا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

سپریم کورٹ نے آئینی سوالات سے متعلق مقدمات پر کم از کم پانچ رکنی بینچ تشکیل دینے کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ کیس کمیٹی کے تشکیل کردہ بینچ کے سامنے رکھا جائے گا۔

اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ یا تو پارلیمنٹ کا فیصلہ نافذ ہوگا یا عدالت کا حکم اور ان میں سے کسی ایک کو نافذ کرنا ہوگا۔

چیف جسٹس قاضی فائز نے میر بادشاہ قیصرانی نااہلی کیس کی سماعت کے دوران تاحیات نااہلی کے تعین کا معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos