Premium Content

سپریم کورٹ ازخود تاریخ کے تعین کا اختیار حاصل نہیں کرسکتی: خرم دستگیر

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہےکہ پچھلے 7 برسوں سے واضح ہوچکا ہے کہ سپریم کورٹ کا جھکاؤ ایک خاص سیاسی سمت میں ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینے کے مسئلے پر گھمبیر سوالات اٹھ چکے ہیں، جب آئین میں دی گئی 90 دن کی مدت پہلے ہی گزر چکی ہے تو سپریم کورٹ ازخود تاریخ کے تعین کا اختیار حاصل نہیں کرسکتی۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا الیکشن کی تاریخ پر اصرار ہماری نظر میں درست نہیں ہے، ہماری عدلیہ سے درخواست ہے کہ وہ پنچایت نہیں ہے اور نہ ہی سہولت کاری کا کوئی فورم، قومی اسمبلی واضح مؤقف اختیار کرچکی ہے جس کے بعد عدالت کے پاس دو راستے ہیں یا تو فُل کورٹ بناکر چار تین اور تین دو کا معاملہ حل کردے یا الیکشن کمیشن کو اس کا کام کرنے دے۔ 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پچھلے 7 برسوں سے واضح ہوچکا ہے کہ سپریم کورٹ کا جھکاؤ ایک خاص سیاسی سمت میں ہے، جب ہمیں سپریم کورٹ کے اندر سے مس کنڈکٹ کے ثبوت مل رہے ہیں تو ہم اسی کے سامنے ریویو میں کیسے جاسکتے ہیں؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos