اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
سپریم کورٹ نےپاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑی خوشخبری دیتے ہوئے، اٹک سے سیاست کا بڑا نام طاہر صادق کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے گرین سگنل دے دیا، اب وہ بھی آئندہ عام انتخابات 2024 میں الیکشن لڑ سکیں گے۔
جبکہ تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.