Premium Content

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024: جنوبی افریقہ، افغانستان کو شکست دے کر پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

Print Friendly, PDF & Email

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دے کر پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

افغانستان نے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا۔ افغانستان کی ٹیم جنوبی افریقی باولرز کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 11.5 اوورز میں 56 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن اور بتریز شمسی نے 3، 3، کاگیسوربادا اور اینریچ نوکیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ نے 57رنز کا آسان ہدف 8.5اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی۔

واضح رہے آج شام ساڑھے 7 بجے دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ فائنل میں جنوبی افریقہ سے ہو گا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos