Premium Content

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2024 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں فائنل الیون میں بھارت کے 6، افغانستان کے 3 جبکہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے بھارت کے روہت شرما کو ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

بھارت کے سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، جسپریت بمرا اور ارشدیپ سنگھ ٹیم میں شامل ہیں۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی فائنل الیون میں افغانستان کے رحمن اللہ گرباز، راشد خان اور فضل الحق فاروقی ٹیم میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے نکولز پوران اور آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے اینرخ نورکیا کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی رکھا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos