یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 5 افراد دم توڑ گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 39 افراد کو بچا لیا گیا، زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان سے ہے، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کشتی حادثے میں پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
محسن نقوی نے ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی تحقیقات کرکے 5 روز میں رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ ناقابل برداشت جرم ہے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا نے کئی گھر اجاڑے ہیں، ایف آئی اے کو مافیا کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کرنے کا حکم بھی دے دیا۔