پاکستان میں 2025 کے دوران پولیو کا 19واں کیس رپورٹ

[post-views]
[post-views]

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے کیس کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے۔

این آئی ایچ ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق یہ کیس لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل کے رہائشی پانچ ماہ کے ایک بچے میں رپورٹ ہوا۔ اس تازہ کیس کے بعد خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیس کی تعداد 12 ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں 2025 کے دوران یہ تعداد 19 تک پہنچ چکی ہے۔

قومی مرکز برائے انسدادِ پولیو نے جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو کیس سامنے آنے پر صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی قیادت میں جنوبی اضلاع کے لیے انسدادِ پولیو کا خصوصی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے تاکہ متاثرہ اور ہائی رسک علاقوں میں ویکسی نیشن کے اقدامات مزید مؤثر بنائے جا سکیں۔

نیشنل ای او سی کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا میں خصوصی اقدامات کو تیز کیا جا رہا ہے اور مشکل رسائی والے اضلاع میں حفاظتی اقدامات کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل جاری ہے۔ مزید برآں، آئندہ ماہ ملک بھر میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم منعقد کی جائے گی، جس میں خیبرپختونخوا کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔

قومی مرکز نے والدین سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں اور دیگر امراض سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی مکمل کروائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos