دو مسافر طیاروں کے رن وے پر ٹکرانے کے بعد ٹوکیو ائیرپورٹ بند

[post-views]
[post-views]

 ٹوکیو: دو مسافر طیاروں کے رن وے پر ٹکرانے کے بعد ٹوکیو ائیرپورٹ بند کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو ائیرپورٹ کے ایک رن وے پر اڑان کے لیے تیار ایک طیارے کے پر سے دوسرا طیارہ ٹکرا گیا۔ طیارہ ٹکرانے کے بعد زمین پر ملبہ بھی دیکھا گیا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں موجود مسافروں کو ٹکراؤ کے باعث جھٹکے لگے تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ طیارے ٹکرانے کے بعد ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رن وے پر فائر بریگیڈ اور ہنگامی سروس کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔مسافروں کو طیاروں سے نکال کر لاؤنچ میں پہنچا دیا گیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos