Premium Content

توشہ خانہ کیس : عمران خان کی عدالت میں عدم پیشی جج برہم، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کر دیےگئے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

 آج  4 مختلف کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیس میں پیشی  تھی جب کہ انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی پیش ہونا تھا جہاں انہوں نے ایک مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے سے متعلق درخواست میں بائیومیٹرک کی تصدیق کرانی تھی۔

ہائی کورٹ میں دوسری درخواست عمران خان نے اقدام قتل کے کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی دائر کی ہے۔

عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں جب کہ اقدام قتل اور توشہ خانہ ریفرنس میں وہ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کے وکلا نے عدالت سے درخواست ضمانت بھی واپس لے لی۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان پیش نہیں ہوسکتے، مزید 5 روز کی مہلت دی جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون سا طریقہ ہے کہ عمران خان 11 کورٹس میں پیش ہوسکتے ہیں، کچہری میں نہیں، عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوجائیں گے، ادھرکے لیے ٹائم نہیں بچے گا، یہ کونساطریقہ ہے، ادھر فرد جرم عائد ہونا ہے ادھر آجائیں، فرد جرم عائد ہوجائے تو پھرچلے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-march-mein-silako-k-pichay/

بعد ازاں عدم پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سیشن عدالت نے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos