Premium Content

 ٹرمپ کو برتری حاصل ، حامیوں کا جشن شروع

Print Friendly, PDF & Email

امریکی صدر کے انتخاب کے لیے کئی ریاستوں میں پولنگ ختم ہو گئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں اب تک 538 میں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 اور کملا ہیرس نے 198 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے سامنے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے جشن شروع ہو گیا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے وائٹ ہاوس کے سامنے نعرے لگائے۔

دوسری جانب امریکا میں صدارتی انتخابات اور تناؤ کے پیشِ نظر واشنگٹن میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کی گلیوں میں پولیس اہلکار اور پولیس موبائلز موجود ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ارد گرد 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی ہے۔

کیپٹل کی عمارت کے گرد بھی باڑ اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، حفاظتی اقدامات کے تحت کاروباری افراد نے اپنے کاروبار بند کر دیے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos