پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد گرفتاری دے دی۔
یہ پیش رفت احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14 سال قید اور 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کے بعد سامنے آئی ہے۔
بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر قومی احتساب بیورو (نیب) کو گرفتاری دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.